News Views Cover Image
News Views Profile Picture
12 Members
Translate   3 years ago

ریلوئے کی پرانی کوک چِھک چِھک

8 جون 2021 کی صبح تقریا٘ ساڑھے پانچ بجے ڈھرکی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ملت ایکسپریکس کی بارہ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں. یہ بوگیاں لاھور سے آنے والے ریلوے ٹریک پر جا گریں. اسی اثنا میں کچھ ہی دیر بعد لاھور کی طرف سے آنے والے ٹریک پر آنے والی ٹرین سرسیّد ایکسپریکس گری ہوئی بوگیوں سے زوردار آواز سے جا ٹکرائی. یوں ایک ہولناک حادثہ رونماء ہوا. سر سیّد کا انجن تباہ ہو گیا, اور اس کی بھی چار بوگیاں اتر گئیں. اس حادثے میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک, اور سو سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے. ایسے حادثوں میں زخمی ہونے کا مطلب مستقل اپاہج ہونا بھی شامل ہوتا ہے, جیسے بازو کٹ جانا, یا پائوں اور ٹانگ کٹ جانا.

اطلاعات کے مطابق حادثہ ریلوئے لائین کا ویلڈنگ جوائینٹ ٹوٹنے سے ہوا.

تقسیمِ ہند کے وقت ریلوے بھی تقسیم ہوا. اب یہ منطق پیش کرنا کہ باقی اثاثوں کی طرح ریلوے کے اثاثے بھی غیر منصفانہ تقسیم کے زد میں آئے, ایک نااہل, نا معقول اور نالائق بچے کا بہانہ ہی ہے. پاکستان 1947ء میں بنا, اور اب ستر سے زیادہ دہائیاں گزر چکی ہیں. چناچہ ریلوئے کے ارباب اختیار کے لیئے کچھ سادہ سے سوالات ہیں.

1. ریلوئے کی ترقی سے کیا مراد ہے؟
ریلوئے جواب: ہر حکومت نئے نام سے ٹرینیں چلاتی ہے, یہی ترقی ہے.

2. کیا پاکستان بننے کے بعد, ڈبل یا ٹرپل ٹریک بچھائے گئے؟
ریلوئے جواب: پاکستان ایک غریب ملک ہے.

3. ہمسایہ ملک بھارت ریلوے میں کیسے ترقی کر گیا؟
ریلوئے جواب: ہم افغانستان اور دیگر معاملات میں الجھے رہے. ہم ایک ذمہ دار ریاست ہیں.

4. ستر کی دہائی میں الیکٹریک ریلوئے چلائی گئی, کیا وہ غلط اقدام تھا, اور کیا اس کی بحالی ضروری نہیں.
ریلوئے جواب: غیر ضروری اور نامعقول سوالات سے اجتناب کیا جائے.

5. پاکستان ریلوئے نے شاید 1992 میں خود ریلوئے انجن بنایا تھا, دوبارہ اس طرف قدم کیوں نہ بڑھایا گیا؟
ریلوئے جواب: یہ ایک مشکل کام ہے, بنے بنائے تیار شدہ انجن باہر سے منگوائے جا سکتے ہیں, تو خود بنانے کی کیا ضرورت ہے.

6. تو پھر ہمسایہ ملک تو خود انجن بنا رہا ہے, آپ کیا کہتے ہیں.
ریلوئے جواب: اُن کی مرضی. خدارا نامناسب سوالات نہ کیئے جائیں.

7. کیا پاکستان ریلوئے نے اپنا کوئی ریسرچ ڈیپارٹمنٹ بنایا ہے, جہاں پر ریلوئے انجینئیر اور ریلوئے سائینس دان, تحقیق اور جستجو کریں, اور نت نئے انجن تیار کرنے کی طرف جائیں, پلوں کو بہتر کرنے میں تجاویز دیں, اور ٹڑیک بھی بہتر بنانے پر توّجہ دیں.
ریلوئے جواب: ریلوئے ایک سائینسی محکمہ نہیں. دوسرا ریلوئے کو سائینس دانوں کی کیا ضرورت.

8. دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی. جب یہ 8 جون والا حادثہ ہوا, تو کیا پاکستان کے تمام ریلوئے اسٹیشنز میں, بشمول ڈھرکی ریلوئے اسٹیشن کے اسٹیشن ماسٹر یا دیگر عملے کے پاس کوئی کمپیوٹرائزڈ ڈسپلے نہیں تھا, جس پر ریلوئے ٹرینز گرافِکلی (یعنی جیسے اوبر یا کریم کے ایپ پر ٹیکسیاں چلتی دکھائی دیتی ہیں) نظر آئیں. اگر ایسا ہوتا تو تو ملت ایکسپریکس ایک جگہ پر ٹھہری دکھائی دیتی, اور سافٹ وئر ایپ سرخ رنگ جلتا بجھتا بمعہ الرٹ بِیپ کے دکھائی اور سنائی دیتا, نیز اسی سکرین پر سر سیّد بھی آتی دکھائی دیتی, اور اسے الرٹ کر کے روکا جا سکتا تھا.
ریلوئے جواب: یہ آپ کیا سائینس, تحقیق, اور سافٹ وئیر اور ایپ کی باتیں کر رہے ہیں. بھائی ..... لگتا ہے آپ ٹی وی پر صبر اور تلقین کے پروگرام نہیں دیکھتے. ان لوگوں کی موت یوں ہی آنی تھی. صبر کریں ....

9. اگر چین CPEC کا تعاون نہ ملتا تو پھر اب ریلوئے میں جو ترقی ہو رہی ہے, کیا ہو سکتی تھی؟
ریلوئے جواب: انسان کیا کہہ سکتا ہے. ویسے چین کا تعاون ہماری مجبوری ہے, ورنہ مغرب ہی ہمارا اصل ساتھی ہے.

10. مگر مغرب نے تو ہمیشہ پاکستان کو استعمال کیا ہے, اب بھی آپ کا دل وہیں اٹکا ہوا ہے.
ریلوئے جواب: دیکھیں پہلی بات یہ ہے پاکستان ریلوئے ایک ریاستی ادارہ ہے, جو بنیادی پالیسی ہے, وہی پاکستان ریلوئے کی بھی ہے. سو الجھائو والے سوالات کا مطلب؟

آخری سوال: کیا اب اس حادثے کے بعد آپ پاکستان ریلوئے میں کچھ بنیادی تبدیلیاں لائیں گے؟
ریلوئے جواب: دیکھیں قومی ائیر لائن بھی نئی پالیسی کے تحت شمالی علاقہ جات کے لیئے ایک سسٹر ہوئی کمپنی بنا چکی ہے, یعنی سفاری ائیر. ہم بھی اب اس حادثے کے بعد کچھ نئی ریل گاڑیاں چلائیں گے.

اچانک سوال: کیا اِسے آپ ترقی کہتے ہیں.
ریلوئے جواب: آپ بہت بولتے ہیں.....اپنا خیال کیا کریں.
.....

عمّاریاسر
9 جون 2021

image
Translate   3 years ago

https://www.dawn.com/news/1626....332/why-are-arabs-so
...................
My comment to his article

I agree with you, sir. And it because Muslim state holders are only elite powers who want to maintain their hegemony by power, by force, by narrow-minded-mantors keeping youth with less thought and by controlled narrow media....

AMMAR YASSER
30 May 2021

Why are Arabs so powerless? - Newspaper - DAWN.COM
www.dawn.com

Why are Arabs so powerless? - Newspaper - DAWN.COM

Israelis have long known that brain will rule over brawn, a fact that some Arab rulers are only just discovering.
Translate   3 years ago

https://www.bbc.com/news/scien....ce-environment-56704
ہیلی کاپٹر مریخ کی فضا میں اڑا. جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مریخ کی فضا خالی خلا نہیں بلکہ گیسوں کا مجموعہ ہے.
یہ انسانیت کی بڑی کامیابی ہے.

Nasa's Ingenuity Mars helicopter set for first flight - BBC News
www.bbc.com

Nasa's Ingenuity Mars helicopter set for first flight - BBC News

The US space agency is ready to attempt the first powered, controlled flight on another planet.