Abeeha Maqbool added new photos to Beloved Writings
Translate   4 years ago

حیرانیاں بدلتی ہیں،
حیرانیاں عجب رنگ ہیں،
حیرتیں جیسے پورے وجود کے ساتھ
نائبِ خدا کو انگشتِ بد نداں رکھے ہوئے
سوالوں کی مانند
یا شاید جوابِ جستجو جب مل جائے
اس حسین جواب کو محسوس کرنے کی خاطر
حیرانیاں جنم لیتی ہیں
انسان حیران کیوں ہے
آخر کیا بات ہے
جو اس کو محوِ استغراق کیےہوئےہے،
حیرتیں کم ہیں یا شدید ہیں
لیکن موجود ہیں
کیوں آخر ایسا کیوں
خود انسان بھی تو حیرت ہے
خالقِ کل نے حیرتوں کا مجسم بنا ڈآلا،
گردشِ خوں کو
گوشت پوست کے جسم میں کیسا رواں کر ڈالا ہے
وجودِخاکی کا اک پیرہن بنا کر
اس کو مسجودِ ملائک بنا ڈالا ہے
ضمیر،عقل اور بصارتیں دے کر
مخلوقِ اشرف بنا ڈالا ہے
پھر وہ حیران ہے تخلیقِ کائنات پر،
تخلیقاتِ قدرت اور اپنے ہی ہم جنسوں کے شاہکاروں پر
وہ وحشتوں میں غرق ہوتا ہے ،
وہ کبھی پل بھر کبھی تادیراورکبھی عمر بھر
حیرتوں کے سحر میں غوطے لگا کر
کبھی ڈوب جانا اور کبھی ڈوب کر ابھرنا چاہتا ہے
سراپاءحیرت کو حیرانیاں جکڑتی ہیں
حیرانیاں کبھی اضطراب کبھی جنوں بن کر
اسے ستاتی ہیں
تو کیوں نہیں وہ آزاد ہو جاتا
ان حیرتوں کی تصویروں کو منسوبِ خدا کر کے
ثنائے بزرگِ تعالیٰ کا لطف ان حیرتوں کو وحشت میں نہیں سکوں میں بدلے گا
اور پھر شکرِ ربی دل سے نکلے گا،،
حیرت کی حدوں پر بھی تعریفِ خدا ہو گی
یا گر وہ حیرت وحشت ہوئی تب بھی
اپنی حدوں پر بھی یادِ پروردگاروحشتوں کو غالب نہ آنے دے گی۔۔
ابیحہ مقبول

image