Translate   3 years ago

کبھی کبھی ہم جنہیں بے حدعزیز رکھتے هیں انہیں سے ہمارے دل کو چوٹ لگتی هے .امید انسان کو توڑ دیتی هے . جب ہم امید لگاتے هیں اور یہ گمان رکھتے هیں کہ ہماری بھی ان کے نزدیک اہمیت ویسی هی هے جیسے ان کی، شاید ہم بھی انہیں ویسے هی عزیز ہیں جیسے وه ہمیں ۔ لیکن ایسا ضروری نہیں ہوتا کہ ہم بھی دوسروں کے لیے اتنے ہی خاص ہوں جتنا ہم۔انہی۔ خاص سمجھتے ، ان کے دل میں بھی ہمارا وه مقام هو جو همارے دل میں ان کا ہے . جب چوٹ کھا کر سمجھا کہ دنیا کے رشتے بس ایسے ہی ہیں.
لوگوں ںسے محبت کے بجاۓ رب سے محبت کی جاۓ. ویسے بھی ایمان کی ایک شرط یه بھی ہے کہ ہر رشتے پر رب کی محبت کو فوقیت دی جاۓ ایمان کا تقاضه تو یه ہی ہے نا . ہم ہی غلط کر جاتے اور چوٹ کھاتے ہیں. دکھی ہو جاتے ہیں . رب کو چھوڑ کر لوگوں کی محبت کی طلب کرتے ہیں . غلطی تو ہماری ہی ہے پھر سزا میں تڑپ تو ملے گی نا.

""بنت قمر""