بنت قمر کی ڈائری سے

لیکن ایک بات ہے لا حاصل کو نہ چاہنا بڑی بات ہے
ورنہ چاہت تو بے اجتیار ہوتی ہے....
حاصل لا حاصل سے بے خبر رہتی .
البتہ اقرار و اظہار حاصل لا حاصل سے اکثر با خبر ہوتے ہیں .
کبهی محبت خاموش رہتی ہے
ان سنی ، ان کہی....
کہیں اظہار کا ڈر ، کبهی انکار کا ڈر
اور کہیں اظہار ہو جائے تو جدائی ... مجبوری یا نصیب کی شکل میں آڑے آجا تی ہے ...
لیکن پهر بهی محبت پورے دهڑلے سے قائم رہتی ہے
کبهی مسکراتی . لہراتی تو کبهی سسکتی بلکتی.